ایران کے جوابی حملے نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت تباہ کردی، ایرانی دفاعی مشیر

29 نومبر, 2025 14:48

شیعت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے مشیر بریگیڈیئر جنرل فتح اللہ جعفری نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے حالیہ جوابی حملے میں ہونے والے اصل نقصانات کو جان بوجھ کر چھپا رہا ہے۔

جعفری نے کرمان کے شہر جیرفت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہونے والا نقصان سرکاری بیانات سے کہیں زیادہ ہے؛ اس کی عملی صلاحیت اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے برسوں کی خفیہ منصوبہ بندی کے بعد ایران کو غافل کرنے کی کوشش کی، لیکن عوام کی ہوشیاری، رہبرانقلاب اسلامی کی قیادت، رضاکاروں کے جذبے اور دفاعی تیاریوں نے اسرائیل اور امریکہ کے تمام اندازوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے دس سال تک خفیہ منصوبہ بندی کی تاکہ جارحیت کے بعد عوام کو سڑکوں پر لایا جاسکے، لیکن عوامی ردعمل دشمن کی توقعات کے بالکل برعکس تھا۔

مشیر نے یاد دلایا کہ یہ امریکی-اسرائیلی جارحیت اس وقت ہوئی جب تہران اپنے پرامن جوہری پروگرام پر واشنگٹن کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں مصروف تھا۔ کمانڈرز کی شہادت کے بعد اسرائیل کو توقع نہیں تھی کہ ایران اتنی بڑی جوابی کارروائی کرسکے گا، لیکن نوجوان نسل اور میزائل طاقت پر انحصار کرتے ہوئے ایران نے بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جنوبی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

یاد رہے کہ اسرائیل میں سنسرشپ قوانین کے باعث جنگ کے دوران حساس معلومات شائع نہیں کی جاتیں۔ تاہم جولائی کے اوائل میں اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی میزائلوں نے جنگ کے دوران اسرائیل کی پانچ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے خبر دی کہ چھ میزائل شمال، مرکز اور جنوب میں اہداف پر لگے، جن میں ایک انٹیلیجنس سینٹر اور ایک لاجسٹکس بیس شامل تھا۔ ریڈار تصاویر نے میزائل حملوں کے اثرات کی تصدیق کی، لیکن اسرائیلی فوج نے ان حملوں کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا کہ ایران کے جواب نے حکومت کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔ اگست کے آخر میں "وائی نیٹ” نے ٹیکس اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ صرف 12 دنوں میں 53 ہزار سے زائد نقصانات کی شکایتیں دائر کی گئیں۔

موساد سے منسلک "وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس” کو بھی شدید نقصان پہنچا، کاروبار طویل عرصے تک بند رہے اور حکام نے خبردار کیا کہ بالواسطہ نقصانات کہیں زیادہ ہوں گے۔

ٹیکس اتھارٹی کے ڈائریکٹر شائی آہرونووچ کے مطابق براہ راست نقصان کم از کم 4 ارب شیکل (1.1 ارب ڈالر) ہے، جبکہ بالواسطہ نقصان کئی ارب مزید ہوگا۔

6:06 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top