اسرائیلی آبادکاروں کی شام میں دراندازی، نئی بستیوں کے قیام کی کوشش بے نقاب

28 نومبر, 2025 09:49

شیعت نیوز : اسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے کہ 13 صہیونی آبادکار شام کی سرحد عبور کر کے "جبل الشیخ” اور "بئر عجم” کے علاقوں میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ 13 افراد بحفاظت واپس مقبوضہ علاقوں میں لوٹ گئے ہیں اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریلوے اسٹیشنوں کا سسٹم ہیک؛ ابو عبیدہ کی تقریر اور فلسطینی نغمے نشر

اسرائیلی چینل i24 کے مطابق، شام میں داخل ہونے والے یہ افراد وہ آبادکار ہیں جو وہاں نئی بستی قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

عبرانی روزنامہ ہاآرتص نے بھی رپورٹ کیا کہ ایک معروف انتہا پسند گروہ کے ارکان نے شام کی سرحد کی خلاف ورزی کی تاکہ جنوبی شام میں نئی بستیوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

یہ تجاوزات اور دراندازی اس وقت ہو رہی ہیں جب شام میں جولانی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بارہا کہا ہے کہ اسے اسرائیل سے کوئی دشمنی نہیں، تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج اور آبادکار جنوبی شام میں اپنی جارحانہ سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔

3:58 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top