ایران نے 12 روزہ جنگ میں دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے، امریکہ کو شدید نقصان اٹھانا پڑا: رہبر معظم

27 نومبر, 2025 17:45

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے تازہ خطاب میں بسیج اور حالیہ 12 روزہ جنگ کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسیج ایک عظیم اور قیمتی قومی تحریک ہے، جو آج اپنی چوتھی نسل یعنی نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ مزید مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کا پاکستانی قوم کو سلام اور پیغامِ تشکر

اپنے خطاب میں رہبر انقلاب نے 12 روزہ جنگ کو ایران کی بڑی اسٹریٹجک فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس جنگ میں امریکہ اور صیہونی حکومت دونوں کو واضح شکست سے دوچار کیا۔ ان کے مطابق دشمن نے ایران کے خلاف طرح طرح کی شرارتیں اور سازشیں کیں، مگر اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن گزشتہ 20 سال سے اس جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، لیکن وہ خالی ہاتھ اور مایوسی کے ساتھ واپس لوٹے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس جنگ کے دوران ایران کے اندر ایک شاندار قومی یکجہتی دیکھنے میں آئی، اور وہ لوگ بھی جو نظام سے اختلاف رکھتے تھے، ملک و قوم کے دفاع میں ایران کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اس جنگ میں جو مادی اور اسٹریٹجک نقصان پہنچا، وہ ایران کو پہنچنے والے نقصان سے کئی گنا زیادہ تھا۔ رہبر انقلاب کے مطابق امریکہ اس 12 روزہ جنگ کے نتیجے میں شدید نقصان اُٹھا کر رہ گیا اور خطے میں اس کا اثر و رسوخ مزید کمزور ہوا۔

رپورٹ کے مطابق خطاب جاری ہے، جس میں رہبر انقلاب آئندہ علاقائی صورتحال اور ایران کی پالیسیوں پر مزید نکات بیان کر رہے ہیں۔

12:44 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top