رہبر معظم کا پاکستانی قوم کو سلام اور پیغامِ تشکر

26 نومبر, 2025 15:54

شیعت نیوز: ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے خصوصی پیغام پہنچایا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا ہے کہ "میں پاکستان کے معزز عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وہ قوم جس نے غیر منصفانہ جنگ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ ایران کی حمایت کی۔ یہ مؤقف پاکستانی عوام کی مضبوط اور اصولی فکر کا عکاس ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور

علی لاریجانی کے مطابق رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ ایران پاکستانی حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے کردار کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں برادرانہ موقف اختیار کیا۔

9:18 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top