ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کا حزب اللہ کمانڈر کی شہادت پر اظہارِ افسوس
شیعت نیوز : ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ہَيثم علی طباطبائی اور ان کے چند ساتھیوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ واقعہ شبِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر پیش آیا اور شہداء نے اپنی زندگی کا بہترین ہدف حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایامِ فاطمیہؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر میں مجالسِ عزاء، آغا سید حسن موسوی کا خطاب
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو دیکھتے ہوئے سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس جعلی حکومت کے خلاف مقاومت کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں رہا۔
علی لاریجانی نے اس عظیم نقصان پر حزب اللہ کے سربراہ اور مجاہدین کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ شہداء کی قربانی ان کے اصولی موقف اور حریت کے عزم کی علامت ہے۔







