ایام فاطمیہ کی دوسری مجلس، رہبر معظم کی شرکت

22 نومبر, 2025 18:52

شیعت نیوز : حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دوسری مجلسِ عزا امام خمینیؒ میں منعقد ہوئی جس میں رہبرِ انقلاب اسلامی سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین علی علیزاده نے قرآنِ کریم کی آیات اور احادیثِ نبویؐ کی روشنی میں حق و باطل کی تاریخی جنگ پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کی مناسبت سے پہلی مجلسِ عزا، رہبرِ معظم کی شرکت

انہوں نے کہا کہ انسان کی حقیقی سعادت صرف حق کے راستے پر چلنے میں ہے۔

بعد ازاں معروف نوحہ خواں محمدرضا بذری نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت پر مصائب پڑھے۔

2:21 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top