حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کی مناسبت سے پہلی مجلسِ عزا، رہبرِ معظم کی شرکت

22 نومبر, 2025 08:44

شیعیت نیوز: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے پہلی مجلسِ عزا حسینیہ امام خمینیؒ میں ہوئی جس میں رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : تحریکِ حسینی پارا چنار کے وفد کی علامہ افتخار حسین نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات

مجلسِ عزا سے حجت الاسلام رحیم شرفی نے خطاب کیا اور قرآن کی آیات اور تاریخی شواہد کی روشنی میں اسلامی معاشرے کے خلاف دشمن کی سرگرمیوں اور اہداف کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن مسلمانوں کی اجتماعی طاقت کو کمزور کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں جن میں تفرقہ و اختلاف، داخلی نفوذ، شبہات اور فکری تشویش پیدا کرنا، اور اقتصادی پابندیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ اس سازش کا مقابلہ صرف بیداری، بصیرت اور اتحاد کے ذریعے ہی کرسکتا ہے۔

خطاب کے بعد معروف مداح سعید حدادیان نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مصیبتوں اور فضائل پر مشتمل پرسوز نوحہ خوانی کی۔

1:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top