لبنان پر صہیونی فوج کے شدید فضائی حملے شروع

22 نومبر, 2025 18:44

شیعیت نیوز : جنوب لبنان کے علاقے نبطیہ اور بقاع شرقی میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے متعدد مقامات کو بمباری کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک گاڑی ڈرون حملے میں تباہ ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں نبطیہ اور بقاع شرقی میں شدید فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے المحمودیہ کے علاقے میں حملے کیے، جبکہ المحمودیہ، العیشیہ اور الجرمق کے درمیانی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی میزائل صلاحیت مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ایرانی فوجی ترجمان

علاوہ ازیں، اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبل الرفیع، شمسطار، الجبور کی پہاڑیوں، کوہِ صافی، کفرحمام اور سجد کی پہاڑیوں پر بھی حملے کیے۔ صہیونی میڈیا نے بھی خبردار کیا ہے کہ دشتِ بقاع اور نبطیہ میں جنگی طیاروں کی بمباری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوب لبنان کے مجدل سلم اور شقرا کے درمیان ایک سڑک پر ایک گاڑی ڈرون حملے کا شکار بھی ہوئی ہے۔

12:35 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top