کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات تشویش ناک، سخت کارروائی ناگزیر: علامہ شبیر حسن میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں حالیہ پے در پے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن شہر کی فضا کو ایک بار پھر خراب کیا جا رہا ہے، ہم ذمہ داران بالخصوص صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ملوث شرپسند عناصر کے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا یومِ سیاہ
ہم اس ملک کے پرامن شہری ہیں اور امن و امان کے سلسلے میں ہمارا کردار صفِ اول کا ہے، لہٰذا اس پرامن شہر کراچی کے امن کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔








