اہلیان کراچی کے مسائل ہر فورم پر اٹھائیں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

11 نومبر, 2026 20:29

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اہلیان کراچی کے مسائل ہر فورم پر اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے وفد سے سینیٹ چیمبر میں ملاقات کے دوران کہی۔

وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر حافظ کاظم عباس نے کی۔ ملاقات میں کراچی ڈویژن کی تنظیمی صورتحال، ضلعی تنظیموں کی کارکردگی اور کارکنان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے کراچی کے عوام کو درپیش پانی کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، امن و امان کی صورتحال، مہنگائی اور بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جلد سندھ کا دورہ کرکے تنظیمی کارکنان سے ملاقات کروں گا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم عوام کی آواز ہے اور ہمیشہ ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کراچی ڈویژن کی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل، تنظیمی دوروں، عوامی رابطہ مہم اور کراچی میں ہونے والے آئندہ پروگراموں پر بھی مشاورت کی گئی۔ وفد میں ہادی شہیدی، کلیم رضا زیدی اور وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی بھی شامل تھے۔

8:46 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔