گلگت بلتستان کے وسائل مقامی باشندوں کی ملکیت ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

11 نومبر, 2026 20:26

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وسائل وہاں کے باشندوں کی ملکیت ہیں اور کسی دوسرے کو یہ حق حاصل نہیں کہ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اپوزیشن چیمبر میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے تنظیمی امور سمیت خطے کی معدنیات، لیزز اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر حجۃ الاسلام نئیر عباس مصطفوی، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور صدر ایم ڈبلیو ایم روندو مولانا محمد اسحاق شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے، امریکی دلچسپی باعث تشویش ہے، آغا سید راحت حسین الحسینی

ملاقات میں سانحہ سکردو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ سکردو کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے اس المناک اور دلخراش سانحے کی بھرپور مذمت کی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، تاکہ مجرموں کی حوصلہ شکنی ہو اور مقتولین کے ورثاء کو انصاف مل سکے۔

8:40 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔