جامعہ قراقرم میں طلبہ پر فائرنگ تشویش ناک، ملوث عناصر گرفتار کیے جائیں، جے ایس او

11 نومبر, 2026 20:27

شیعیت نیوز : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح محمد رضوی نے جامعہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں طلباء و طالبات پر فائرنگ کے واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے علم و شعور، تربیت اور مستقبل کی تعمیر کے مراکز ہوتے ہیں، جہاں اسلحے کی نمائش اور فائرنگ جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کا فوری نوٹس لیں، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے ذمہ دار عناصر کو گرفتار کریں اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائیں۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت میں شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر شدید تشویش، انجمنِ امامیہ گلگت کا ہنگامی اجلاس

سید فتح محمد رضوی نے جامعہ کی مجموعی انتظامی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گزشتہ عرصے سے انتظامی، تعلیمی اور سیکیورٹی مسائل کا شکار ہے، جس کی ایک بنیادی وجہ مستقل وائس چانسلر کی عدم موجودگی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے اور جامعہ کے سیکیورٹی نظام کو مؤثر، پیشہ ورانہ اور جواب دہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے جان و مال اور تعلیمی مستقبل کا تحفظ حکومت اور جامعہ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو جے ایس او طلباء کے تحفظ اور جامعہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے ملک گیر احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

8:41 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔