تحریکِ حسینی پارا چنار کے وفد کی علامہ افتخار حسین نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات

22 نومبر, 2025 08:41

شیعیت نیوز : رُکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات اسلام آباد میں سابق صدرِ تحریکِ حسینی و موجودہ رکن قومی انجمنِ حسینی آغا تجمل (پارا چنار) اور ڈاکٹر مولانا محمد یعقوب بشوی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق صدر تحریکِ حسینی آغا تجمل (پارا چنار) نے پارا چنار میں تحریکِ حسینی کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف میں ہیئتِ طلاب سندھ کے وفد کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

ملاقات میں ڈاکٹر مولانا محمد یعقوب بشوی نے علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی کو اپنی کتاب "غدیر کا قرآنی تصور” پیش کی۔

ملاقات کے آخر میں سابق صدر تحریکِ حسینی و موجودہ رکن قومی انجمنِ حسینی آغا تجمل (پارا چنار) اور ڈاکٹر مولانا محمد یعقوب بشوی نے رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی کو اُن کے بھتیجے سید نعیم شاہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

11:27 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top