قم المقدسہ میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے طلابِ اردو کی جانب سے مجلسِ عزاء کا انعقاد

22 نومبر, 2025 08:40

شیعیت نیوز : بمناسبت ایامِ فاطمیہ، طلابِ اُردو زبان کی جانب سے مدرسہ مؤمنیہ قم المقدسہ میں ایک شاندار مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، تاجکستان، روس اور دیگر مختلف ممالک کے طلاب و علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مجلسِ عزاء سے معروف خطیب حجت الاسلام والمسلمین سیّد حسین مؤمنی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف میں ہیئتِ طلاب سندھ کے وفد کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

انہوں نے شہزادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب زہراءؑ نے اپنے پورے وجود کے ساتھ اپنے وقت کے امام کا دفاع کیا اور راہِ امامت میں جان، مال اور حتیٰ کہ اپنے بطن میں موجود بچے تک کو قربان کر دیا۔

مجلس میں قم المقدسہ کے نامور اساتذہ نے بھی شرکت کی، جن میں آیت الله عبادالله خیریان، استاد دانش محمود آبادی، استاد احسانی، استاد باقریان، استاد پارسا اور دیگر علماء و فضلاء شامل تھے۔

9:39 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top