نجف اشرف میں ہیئتِ طلاب سندھ کے وفد کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات
ہیئتِ طُلّاب سندھ نجف اشرف کے وفد نے ہیئت کے صدر مولانا ارشاد علی النّجفی کی قیادت میں معروف خطیب علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی سے نجف اشرف میں ملاقات کی، جہاں مختلف علمی و تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ہیئتِ طُلّاب سندھ کی کابینہ، سابق صدور، مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران اور اراکین بھی شامل تھے، جنہوں نے تنظیم کی فعالیتوں اور جاری خدمات سے علامہ شہنشاہ نقوی کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ مخالف پراپیگنڈے اور ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ؛ جعفریہ الائنس کا ہنگامی اجلاس
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ہیئت کے اراکین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور اپنے علمی تجربات و مفید نصائح سے وفد کو مستفید کیا۔
آخر میں ہیئتِ طلاب سندھ نجف اشرف کے منتظمین نے ملاقات کا وقت دینے اور قیمتی رہنمائی فراہم کرنے پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا شکریہ ادا کیا۔







