امریکہ ایران کو محدود کرکے چین کی طرف بڑھنا چاہتا ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

20 نومبر, 2025 16:13

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکہ کی حکمتِ عملی یہ ہے کہ وہ ایران کو جلد محدود کرے تاکہ بعد میں اپنی توجہ چین پر مرکوز کر سکے۔

ایبراهيم عزیزی نے یونیورسٹی آف تہران میں ایک تقریب کے دوران بین الاقوامی اسٹریٹجک حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مقصد ایران کو جلد محدود کرنا ہے تاکہ وہ چین کی جانب بڑھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جانب سے ہزاروں فلسطینیوں کی بے دخلی: ہیومن رائٹس واچ نے جنگی جرائم قرار دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی واشنگٹن کے جغرافیائی سیاسی مسائل کے تناظر میں نافذ کی جارہی ہے۔ دشمن نے اسی سلسلے کے تحت ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے سنیپ بیک میکانزم استعمال کیا۔

عزیزی نے واضح کیا کہ فی الحال ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔ ایران کا مؤقف ہے کہ ممکنہ مذاکرات میں قومی مفادات بشمول ایٹمی افزودگی کے حق کو مدنظر رکھا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے اپنے ملکی وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کے دباؤ کا مقابلہ کیا اور خودمختاری کی راہ پر گامزن رہا۔

2:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top