جامعہ روحانیت بلوچستان کے وفد کی قم میں علامہ سید احمد اقبال رضوی سے اہم ملاقات

17 نومبر, 2025 17:01

شیعیت نیوز : جامعہ روحانیت بلوچستان کے صدر علامہ علی اصغر عرفانی نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

جامعہ روحانیت بلوچستان، قم کے وفد کی مجلس وحدت المسلمین کے نائب صدر سے قم میں ملاقات ہوئی جس میں متعدد اہم شخصیات شریک تھیں۔

جامعہ کے اراکین میں سید محمد علی شاہ کاظمی، سید علی ظفر شمسی، محمد رمضان باقری، فرمان علی مقدسی، عرفان علی سومرو، نصراللہ ایمانی، سید شفقت علی کاظمی، سید سہیل علی نقوی، سید اعجاز علی نقوی، علی رضا جتوئی اور دیگر اراکین بھی شامل تھے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ساتھ جناب ذوالفقار علی، جناب شبیر حسن سعیدی، جناب سید دانش نقوی (شہید سید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے صاحبزادے) اور جناب سید احسن زیدی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی انتخابات: شیعہ مزاحمتی قوتوں کا نیا سیاسی توازن

ملاقات کے دوران امت مسلمہ کے موجودہ چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم مباحث ہوئے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جامعہ روحانیت بلوچستان کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کئی امور میں راہنمائی بھی فراہم کی۔

7:23 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top