طلاب میں سیاسی بصیرت کا ہونا بہت ضروری ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

16 نومبر, 2025 11:58

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ساتھ طلابِ اصفہان کی خصوصی سوال و جواب پر مشتمل ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں طلاب کرام نے مختلف ملکی و بین الاقوامی امور اور حالاتِ حاضرہ پر سوالات کیے۔

یہ بھی پڑھیں : مؤمن کی علامت یہ ہے کہ نامِ حسینؑ سنتے ہی دل پگھل جائے اور آنکھ نم ہو جائے: حجۃ الاسلام و المسلمین انصاریان

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے طلاب کے سوالات کے مفصل جوابات دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کا حالاتِ حاضرہ سے باخبر ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک طالب علم میں سیاسی بصیرت کا ہونا، سیاسی شعور رکھنا، معاملہ فہم ہونا اور عالمی و ملکی حالات سے واقف ہونا نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کا سیاسی ہونا عیب نہیں بلکہ سیاست سے ناواقف ہونا ایک طالب علم کے لیے نقص ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر تجزیہ و تحلیل کی صلاحیت پیدا کرنا ہر طالب علم کی ذمہ داری ہے، تاکہ صحیح اور غلط کی پہچان میں آسانی ہو۔

1:04 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔