ایران کی جانب سے عراق میں شفاف و پرامن انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

14 نومبر, 2025 19:03

شیعیت نیوز: عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ایران نے حکومت اور عراقی عوام کو مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراق کے عوام اور حکومت کو کامیاب، شفاف اور پرامن پارلیمانی انتخابات پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا:
"عراقی عوام اور حکومت کو پرامن پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد۔”

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے سنی، شیعہ، عیسائی سب کی حفاظت کی ہتھیار ڈالنے نہیں دیں گے، لبنانی اہلِ سنت علماء

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتخابات عراق میں جمہوری عمل کو مستحکم کرنے اور قوم کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں ایک اہم قدم ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں عراق کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

3:02 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔