غاصب صہیونی فوج حواس باختہ، دو میزائل فرضی اہداف پر فائر
شیعیت نیوز : صہیونی فضائی دفاعی نظام نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں دو انٹرسیپٹر میزائل فرضی اہداف پر داغ دیے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی خطرے کے سائرن ممکنہ فلسطینی حملے کے شبہے میں بجائے گئے، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ کوئی حقیقی خطرہ موجود نہیں تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق سدیروت، نیرعام اور کِبوتس مفالسم میں سائرن بجنے کے بعد دفاعی نظام نے ایک انٹرسیپٹر فائر کیا، مگر وہ غلط ہدف ثابت ہوا۔ چند منٹ بعد مِرام میں دوبارہ الارم بجا، جس پر نظام نے ایک اور میزائل داغا، لیکن وہ بھی فرضی خطرے کا نتیجہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : مجھ پر عدالتی کارروائی سے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچے گا، نتن یاہو
اسرائیلی میڈیا نے اس واقعے کو ممکنہ تکنیکی خرابی یا حساس سینسرز کی غلط تشخیص قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے واقعات اسرائیلی دفاعی نظام کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں، خصوصاً اس وقت جب غزہ کے محاذ پر کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
فوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آہنی گنبد (Iron Dome) اگرچہ راکٹ حملوں سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا ہے، مگر بارہا سامنے آنے والی یہ غلطیاں ظاہر کرتی ہیں کہ نظام شدید دباؤ میں ہے اور اندرونی کمزوریاں واضح طور پر بے نقاب ہو رہی ہیں۔







