ایران کی جوہری سرگرمیوں پر آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، گروسی کی شدید تشویش

13 نومبر, 2025 14:40

شیعیت نیوز: لبنانی ذرائع ابلاغ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کی اس رپورٹ کی کاپی ملنے کا دعویٰ کیا ہے جو ایران کی جوہری ذمہ داریوں سے متعلق ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گروسی نے ایران کے NPT اور قاہرہ معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی جانب سے ایران میں اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کی مقدار کی تصدیق میں ناکامی شدید تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ: سہولت کاروں کا نیٹ ورک بے نقاب، متعدد گرفتار

المیادین کے مطابق، گروسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے واضح طور پر اطلاع دی ہے کہ ایٹمی ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون صرف اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

گروسی نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ آئی اے ای اے ایران کے اعلان کردہ ایٹمی مواد کے ذخائر کے بارے میں مسلسل معلومات برقرار رکھنے کی صلاحیت کھو چکا ہے، جو ماضی میں نگرانی اور کیمروں کے ذریعے ممکن تھی۔

9:31 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔