امریکی صدر کے اعتراف کے بعد ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

13 نومبر, 2025 07:38

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں امریکی صدر کے حالیہ اعتراف کو شدید الفاظ میں محکوم کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ ایران پر حملے کے ذمہ داران کو بین الاقوامی عدالت میں پیش کیا جائے۔

خط کے مطابق، امریکی صدر نے 6 نومبر 2025 کو اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ دراصل امریکہ کی براہِ راست قیادت میں ہوا اور وہ خود اس کارروائی کے ذمہ دار ہیں۔
عراقچی نے اس اعتراف کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیڈٹ کالج وانا پر تکفیری وخارجی دہشت گردوں کاحملہ ناکام، آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے تفصیلات بتادیں

ایرانی وزیر خارجہ نے خط میں بتایا کہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1100 سے زائد بے گناہ شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، جبکہ ایران کی پرامن جوہری تنصیبات اور غیر فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات منشورِ اقوام متحدہ، این پی ٹی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

عراقچی نے زور دیا کہ امریکہ کو ایران اور ایرانی عوام کو پہنچنے والے مادی و معنوی نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، اور امریکی صدر سمیت تمام ملوث افراد کو جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

ایران نے اپنے خط میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کو جواب دہ بنائیں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر بین الاقوامی کارروائی شروع کریں۔

10:47 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔