سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران میں امریکی و صہیونی خفیہ نیٹ ورک کا پردہ فاش کردیا

11 نومبر, 2025 21:13

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران کے اندر امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں سے وابستہ جاسوس نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس ٹیموں کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا سراغ مل گیا جو امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کی قیادت میں کام کر رہا تھا۔ سپاہ پاسداران نے کئی ماہ کی نگرانی اور جاسوسی کے بعد اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد کی اسلام آباد آمد، بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت

سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت نے 12 روزہ جنگ میں ایران کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنی پالیسیوں کو تخریبی کارروائیوں پر مرکوز کیا ہے تاکہ اپنی تاریخی ناکامی کا ازالہ کر سکے۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے بیان میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے رواں سال کے اواخر میں ملک کی سیکیورٹی کو خراب کرنے کے لیے فریب خوردہ اور غدار عناصر کا نیٹ ورک بنایا تھا، مگر ایرانی انٹیلی جنس نے انہیں بے نقاب کرکے کارروائی سے پہلے ہی ختم کر دیا۔

4:45 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔