ایرانی ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد کی اسلام آباد آمد، بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت

11 نومبر, 2025 21:07

شیعیت نیوز: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی پارلیمنٹ مجلسِ شورائے اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر اور ان کے ساتھ پارلیمانی وفد کے ارکان کا پاکستانی پارلیمنٹ کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔

ایران کے ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں ایران کی نمائندگی کریں گے۔ وہ کانفرنس سے خطاب کے علاوہ پاکستان کے پارلیمانی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی غزہ پٹی کے قریب بڑے فوجی اڈے کے قیام کی منصوبہ بندی

بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس آج سے دو دن تک جاری رہے گی۔ پاکستانی سینیٹ کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

8:10 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔