شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ پوری قوم یکجہت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
شیعیت نیوز : نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد جی الیون کچہری کے قریب خودکش دھماکہ، متعدد زخمی، 7 کی حالت نازک
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابلِ مذمت ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے، ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کارروائی کرتے بھارتی ایما پر سرگرم فتنہ الخوارج کی جانب سے اس وقت وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا گیا۔ بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ نہتے و معصوم پاکستانیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔







