اسلام آباد جی الیون کچہری کے قریب خودکش دھماکہ، متعدد زخمی، 7 کی حالت نازک

11 نومبر, 2025 15:59

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے مرکزی گیٹ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو کارڈن آف (گھیرے میں) کر لیا اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ الرشید کراچی ایک تکفیری دہشت گرد ساز فیکٹری, یاسر خان کے حیران کن انکشافات

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جبکہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ “افغانستان کے شرپسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ہم ان کا بندوبست کریں۔”

منگل کی دوپہر تقریباً پونے ایک بجے کے قریب خودکش بمبار نے جی الیون کچہری کے مرکزی گیٹ کے پاس اسلام آباد پولیس کے پیٹرولنگ اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

دھماکے کے وقت وکلا اور اپنے مقدمات کی پیروی کے لیے آئے شہریوں کی آمد و رفت جاری تھی۔ پولیس کی دو گاڑیاں سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود تھیں جن میں سے ایک گاڑی کو خودکش بمبار نے نشانہ بنایا۔
واقعے میں چار پولیس اہلکاروں کے ساتھ متعدد راہ گیر، وکلا اور شہری بھی زخمی ہوئے جو اس وقت احاطۂ عدالت کے قریب موجود تھے۔

4:45 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔