ایران دباؤ میں آکر جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا، ایرانی صدر

07 نومبر, 2025 18:02

شیعیت نیوز: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امن اور سلامتی چاہتا ہے، لیکن کسی دباؤ میں آکر اپنا جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ مغربی ممالک مذاکرات کی بات تو کرتے ہیں، مگر ایک ہی وقت میں ایران پر پابندیاں لگاتے اور اس کے دفاعی نظام پر اعتراض کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اسرائیل کو جدید اسلحہ فراہم کریں، اسے جارحیت کی اجازت دیں، اور پھر ایران سے کہیں کہ اس کے پاس میزائل نہ ہوں؟

انہوں نے واضح کیا کہ ایران پرامن زندگی چاہتا ہے لیکن دھونس اور جبر کے آگے نہیں جھکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ اور یمنی مزاحمت نے صہیونی منصوبے خاک میں ملا دیے، عبدالملک الحوثی

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیلی حکومت نے واشنگٹن کی حمایت سے ایران پر جارحانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 12 روزہ جنگ چھڑ گئی۔ امریکہ نے بھی اس جنگ میں براہِ راست حصہ لیتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی تھی۔

ایرانی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اسٹریٹجک مراکز اور قطر میں موجود امریکی “العدید” فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

24 جون کو ایران کی مؤثر جوابی کارروائیوں کے بعد اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت رک گئی اور خطے میں وقتی طور پر کشیدگی میں کمی آئی۔

3:08 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top