حزب اللہ کے حملوں کے اثرات برقرار، اسرائیل کا بہت مہنگا منصوبہ تعطل کا شکار
شیعیت نیوز: صہیونی چینل کے نامہ نگار نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فضائیہ نے تل شمایم نام کا مہنگا جاسوسی نظام جو الجلیلِ سفلی کے علاقے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا، حزب اللہ کی کامیاب حملوں کے ڈیڑھ سال بعد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی
اس رپورٹ کے مطابق، اس جاسوسی نظام کو، جو صہیونی حکومت کو کروز میزائلوں اور ڈرونز کی نگرانی میں مدد فراہم کرتا تھا اور جس کی لاگت سینکڑوں ملین شیکل (صہیونی کرنسی) تک پہنچتی تھی، اب روک دیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ اس منصوبے میں کام کرنے والے فوجی اہلکاروں کو صہیونی فضائیہ کے دیگر یونٹس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی حمایت میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران صہیونی حکومت کے جاسوسی ٹاورز اور سسٹمز کو کئی بار نشانہ بنایا۔







