شمالی وزیرستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی
شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے ڈی پی او کے پولیس اسکواڈ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ بنوں میران شاہ روڈ کے ممش خیل علاقے میں ہوا۔ پولیس کے مطابق ملک دشمن تکفیری عناصر کی اس کارروائی میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، تاہم دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: غـزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔







