غزہ کے ناصر ہسپتال کے ڈائریکٹر کا دل دہلا دینے والا بیان، صیہونی مظالم کی حقیقت عیاں

02 نومبر, 2025 16:55

شیعیت نیوز: غزہ کے ناصر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد الفرا نے فلسطینی عوام پر صیہونی مظالم کے بارے میں دل دہلا دینے والا بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی بیشتر لاشیں اتنی بری حالت میں ہیں کہ ان کی پہچان تک مشکل ہو رہی ہے۔ ان کے اعضاء کٹے ہوئے ہیں اور انہیں شدید اذیتیں دی گئی ہیں۔ کچھ لاشوں کے اندر کے اعضاء نکال کر انہیں روئی سے بھر دیا گیا ہے — یہ واضح ثبوت ہے کہ صیہونی قبضہ کار شہیدوں کے اعضاء چرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیامِ ولایت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام عظمتِ شہداء کانفرنس، رہنماؤں کا فلسطین کی آزادی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور

ڈاکٹر احمد الفرا نے مزید کہا کہ کئی لاشوں کے پیٹ پر گرم سلاخوں کے نشانات ہیں، جو ثابت کرتا ہے کہ شہادت سے پہلے انہیں زندہ جلایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم اور بربریت کی انتہا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور عالمی برادری کو فوری طور پر فلسطینی عوام کی حمایت میں قدم اٹھانا چاہیے۔

7:05 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top