جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی حملے میں 219 فلسطینی شہید: انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ

02 نومبر, 2025 12:18

شیعیت نیوز: انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب حکومت نے 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے آغاز کے بعد بھی فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جاری رکھی ہے، البتہ کم شور اور نئے انداز میں۔

رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل نے وسیع پیمانے کے حملوں کے بجائے تدریجی تجاوزات کی پالیسی اپنائی ہے، جس میں ٹارگٹڈ بمباری کے ذریعے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کی پالتو دہشتگرد ریپڈ سپورٹ فورسز کا الفاشر پر حملہ: 2 دنوں میں 300 خواتین قتل

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 219 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 85 بچے شامل ہیں، جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار روزانہ 10 شہادتیں اور 30 زخمیوں کی اوسط ظاہر کرتے ہیں۔

تنظیم نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کے بعد دو بڑے حملے کیے گئے — 19 اکتوبر کے حملے میں 47 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 28 اور 29 اکتوبر کے حملوں میں 110 افراد شہید ہوئے۔

5:57 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top