غاصب اسرائیل کا مغربی کنارے میں 2000 نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان

31 اکتوبر, 2025 09:11

شیعیت نیوز: غاصب اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 1973 نئے رہائشی گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ صیہونی وزیرِ خزانہ بیزلئیل اسموتریچ کے اُس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد مغربی کنارے اور وادیٔ اردن میں صیہونی بستیوں کے دائرے کو مزید وسیع کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران دشمن طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گا، ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف

غاصب اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کے مطابق، رواں سال کے آغاز سے اب تک تل ابیب حکومت 30 ہزار سے زائد رہائشی مکانات کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور امن عمل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے، جبکہ فلسطینی حکام نے اس اقدام کو زمین ہتھیانے اور قبضے کو مضبوط کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

1:44 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔