ایرانی سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، جیش العدل کا سیل تباہ

29 اکتوبر, 2025 18:27

شیعیت نیوز: ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ایک پیچیدہ اور فیصلہ کن کارروائی کے دوران مشرقی ایران میں جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ کے ایک سیل کو تباہ کردیا۔

یہ کارروائی ان حملوں کے بعد کی گئی جن میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس دہشت گرد گروہ کے ارکان نے گزشتہ سال نومبر میں تفتان میں دو پولیس گشتی ٹیموں پر گھات لگا کر حملہ کیا، جب وہ مقامی شہریوں کی درخواست پر ایک مشن سے واپس آرہے تھے۔ اس حملے میں 10 پولیس اہلکار اور فوجی شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے اب جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ اعلانِ جنگ ہیں، المیادین

گرفتار ہونے والے ایک رکن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جیش العدل کے ایک تربیتی مرکز میں دس روزہ تربیت حاصل کی اور انہیں کلاشنکوف، رائفل اور ایک موبائل فون فراہم کیا گیا۔

ایرانی سیکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

8:40 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top