صہیونی گماشتوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا کامیاب آپریشن، متعدد گرفتار

28 اکتوبر, 2025 11:50

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ میں تل ابیب کے حامی عناصر کے خلاف نئی کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

اس کارروائی کے دوران دشمن کے گماشتوں کے ہتھیار بھی ضبط کیے گئے۔ فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا کہ وہ تمام دشمن عناصر کو قانون کے شکنجہ میں لائیں گے جو غزہ میں جنگی حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی خون سے لتھڑی تجارت عرب سرزمین تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ یاسر ابوشباب کا گروہ غزہ میں ایک مقامی مجرمانہ تنظیم ہے جو صہیونی فوج کی مدد سے انسانی ہمدردی کے مراکز پر حملے کرتی اور ان علاقوں کو قتل عام کے میدان میں تبدیل کرتی تھی۔ یہ صہیونی عناصر ہمیشہ خرابیاں پیدا کرنے اور افراتفری پھیلانے کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔

11:44 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top