15 سال بعد اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے داخلہ کا اجلاس تہران میں شروع

27 اکتوبر, 2025 11:25

شیعیت نیوز : 15 سال کے وقفے کے بعد اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے داخلہ کا اجلاس آج سے تہران میں شروع ہوگیا ہے۔ ایرانی وزارتِ داخلہ کے ترجمان علی زینیوند کے مطابق اجلاس 27 اور 28 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ شرکت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ اجلاس ایران کی ہمسایہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ECO خطہ تقریباً 50 کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے اور اس میں توانائی، صنعت اور جغرافیائی لحاظ سے بے پناہ مواقع موجود ہیں جنہیں استعمال میں لاکر آزاد تجارتی معاہدے اور تجارتی آزادی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شدید ضربوں کے بعد حزب اللہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، شیخ نعیم قاسم

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اجلاس میں متعدد تجاویز پیش کرے گا جن میں رکن ممالک کے درمیان خصوصی آزاد تجارتی زونز کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) ایک یوریشیائی سیاسی و اقتصادی تنظیم ہے جو 1985 میں تہران میں قائم کی گئی تھی۔ اس کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہے۔

3:43 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top