شدید ضربوں کے بعد حزب اللہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، شیخ نعیم قاسم

27 اکتوبر, 2025 11:20

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شدید ضربات اور حالیہ مظاہروں کے باوجود حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکی ہے اور اس کا عزم ثابت قدمی پر مبنی ہے۔

المنار چینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ خالص محمدی اسلام کی بنیاد پر قائم ہے اور مقاومت صرف حکمت عملی نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تھکنے والے نہیں اور شہادت طلبی حزب اللہ کے مجاہدین کی تمنا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے واضح کیا کہ حزب اللہ کا انتظام فرد واحد کے فیصلوں پر نہیں چلتا بلکہ فیصلے مشاورت اور شوریٰ کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران وہ ملک چھوڑنے سے انکار کرتے رہے کیونکہ وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہوں نے قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور سید ہاشم صفی الدین کے ساتھ فوجی امور میں ہم آہنگی کی، جبکہ سیاسی ہم آہنگی ان کے ذمے تھی۔ انہیں 9 اکتوبر 2024 کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 27 ستمبر تا 10 اکتوبر انتہائی مشکل دن تھے، مگر بعد ازاں تنظیم نے خود کو تیزی سے سنبھالا اور ذمہ داریاں تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے مظاہرے، اسرائیل کے خلاف نعرے

قاسم نے اولی الباس آپریشن کی کامیابیوں کو اجتماعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کی قیادت شوریٰ، سیکریٹری جنرل اور فوجی کمانڈروں کی مشترکہ مشاورت سے ہوئی۔ انہوں نے نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانا ایک بڑی انٹیلیجنس کامیابی قرار دی اور کہا کہ حاصل شدہ کامیابیاں کل مزاحمتی قوتوں کی کامیابیاں ہیں، کسی ایک فرد کی نہیں۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ایران نے جنگ کی قیادت کی؛ البتہ امام خامنہ ای کی طرف سے بھرپور حمایت کا اعتراف کیا اور کہا کہ ایرانی رہنماؤں نے صورتحال کو قریب سے ملاحظہ رکھا۔

2:25 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top