چوہدری سالک حسین کا اسرائیل کی حمایت میں بیان: مجلس وحدت المسلمین کا سخت ردعمل

26 اکتوبر, 2025 16:52

شیعیت نیوز: چوہدری سالک حسین کا اسرائیل کی حمایت میں بیان — مجلس وحدت المسلمین نے حکومت کے دوغلے طرزِ عمل کو بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (شیعیت نیوز) — ایک جانب حکومتِ پاکستان “فلسطین سے اظہارِ یکجہتی” کے نام پر آل پارٹیز کانفرنسز اور تقریبات منعقد کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق متنازعہ بیان نے حکومتی عزائم پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے حال ہی میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ

“اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات سننے میں تو اچھی لگتی ہے لیکن اس دور میں ممکن نہیں۔”

ان کے اس بیان پر مذہبی و عوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آلِ سعود کی اسیری میں 190 دن: علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلاجواز گرفتاری پر خاموشی تشویشناک

مجلس وحدت المسلمین پاکستان (MWM) نے چوہدری سالک حسین کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات امتِ مسلمہ کے اجتماعی موقف کے منافی اور فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ

“یہ حکومت فلسطین کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل کو آہستہ آہستہ قابلِ قبول بنانے کی مہم چلا رہی ہے۔ ان کے بیانات، اقدامات، اور سفارتی رویے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ‘فلسطین سے یکجہتی’ محض ایک سیاسی تماشہ ہے۔”

ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران اقتدار کے غلام اور ضمیر کے سوداگر بن چکے ہیں، جو بیرونی دباؤ اور ذاتی مفادات کی خاطر قومی اصولوں اور دینی اقدار کو قربان کر رہے ہیں۔

1:05 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top