آلِ سعود کی اسیری میں 190 دن: علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلاجواز گرفتاری پر خاموشی تشویشناک

26 اکتوبر, 2025 16:37

شیعیت نیوز: آلِ سعود کی اسیری میں 190 دن مکمل — کوئٹہ کے ہر دلعزیز عالمِ دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے لیے عوامی اور دینی حلقوں میں تشویش کی لہر

کوئٹہ کے معروف عالمِ دین علامہ غلام حسنین وجدانی کو سعودی حکام نے 19 اپریل 2025 کو طائف ایئرپورٹ سے بلاجواز حراست میں لیا تھا، تاہم آج تک نہ ان پر کوئی باضابطہ مقدمہ چلایا گیا اور نہ ہی انہیں رہائی دی گئی ہے۔ اس طرح ان کی غیرقانونی گرفتاری کو 190 دن گزر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، سعودی حکام کی جانب سے گرفتاری کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، جبکہ پاکستانی حکومت کی طرف سے بھی اب تک کوئی مؤثر سفارتی یا قانونی اقدام عمل میں نہیں لایا گیا ہے، جس پر اہلِ تشیع حلقوں، علمائے کرام اور عوام نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری مولوی نے اپنے ہی مسلک کے تکفیری مولوی مفتی عبد الرحیم کو بے نقاب کر دیا

دینی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارتِ خارجہ اور پاکستان کے سفارتی ادارے فوری طور پر سعودی حکام سے رابطہ کریں اور علامہ غلام حسنین وجدانی کی فوری رہائی کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

علماء و مومنین نے دعا کی ہے کہ

“اللہ تعالیٰ بحقِ اہلِ بیتؑ، علامہ غلام حسنین وجدانی صاحب کو جلد از جلد سلامتی کے ساتھ رہائی عطا فرمائے، اور بحقِ امامِ زمانؑ ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے — آمین یا رب العالمین۔”

11:37 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top