ایران اسرائیل کو ختم کردینے کی توانائی رکھتا ہے، امریکی فوجی مبصر

26 اکتوبر, 2025 15:14

شیعیت نیوز: امریکہ کے سابق فوجی افسر اور مبصر کرنل لارینس ویلکرسن نے امریکہ کے معروف صحافی جیکسن ہینکل کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں نے اسرائیلیوں کو مبہوت کردیا۔

سابق امریکی وزیرِ خارجہ کالن پاویل کے دفتر کے سپرنٹنڈنٹ، کرنل ویلکرسن نے اس انٹرویو میں کہا کہ ممکن ہے جنگ کے آخری مرحلے میں روس، چین یا شمالی کوریا نے ایران کی مدد کی ہو، لیکن یہ میزائل ایران کے اپنے تیار کردہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، روس اور چین کا IAEA کو مشترکہ خط: قرارداد 2231 کی مدت مکمل، ایران پر نگرانی ختم

امریکی فوجی مبصر نے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں ایران سے صیہونی حکومت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں اسرائیلیوں کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں اپنی اوقات معلوم ہوگئی، اسی لئے جنگ بہت جلد ختم ہوگئی۔

ویلکرسن کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنی دفاعی اور میزائل صلاحیت سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف خطے میں نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی عسکری توازن کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل کو اس جنگ سے جو سبق ملا ہے وہ یہ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں اب طاقت کا مرکز بدل چکا ہے۔

3:51 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top