ایران، روس اور چین کا IAEA کو مشترکہ خط: قرارداد 2231 کی مدت مکمل، ایران پر نگرانی ختم

26 اکتوبر, 2025 15:01

شیعیت نیوز: ایران، روس اور چین نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے نام ایک مشترکہ خط میں اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی تمام شقیں 18 اکتوبر 2025 کو اپنی مدت مکمل کر چکی ہیں۔
ان ممالک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بعد ایران کی جوہری سرگرمیوں پر بین الاقوامی نگرانی اور رپورٹنگ کا سلسلہ ختم سمجھا جائے۔

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب‌آبادی نے کہا کہ یہ اقدام تینوں ممالک کی مشترکہ سفارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ اس سے قبل بھی روس، چین اور ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا تھا، جس میں قرارداد 2231 کے اختتام سے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔

غریب‌آبادی کے مطابق، خط میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوشش کو غیر قانونی، بے بنیاد اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے، حماس رہنما خلیل الحیہ

مشترکہ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ IAEA کے بورڈ آف گورنرز کی 15 دسمبر 2015 کی قرارداد کی شق نمبر 14 کے مطابق، ایران سے متعلق معاملہ زیادہ سے زیادہ 10 سال تک یا جامع رپورٹ کی اشاعت تک ایجنڈے میں شامل رہ سکتا تھا، لہٰذا 18 اکتوبر 2025 کے بعد یہ نکتہ خودبخود ختم ہو چکا ہے۔

5:17 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top