ایران نے CFT کنونشن کی منظوری کے ساتھ سات شرائط جاری کر دیں

24 اکتوبر, 2025 10:59

شیعیت نیوز : ایران نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی کنونشن (CFT) میں شمولیت کے قانون کی مکمل تفصیلات اور سات شرائط جاری کر دی ہیں۔

یہ قانون ایرانی پارلیمنٹ نے 5 دسمبر 2018 کو منظور کیا تھا، جسے صدر نے 21 اکتوبر 2025 کو خط نمبر 123072 کے ذریعے باضابطہ طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا۔ قانون کو عملدرآمد کے لیے عدلیہ، وزارت داخلہ، وزارت انٹیلی جنس، وزارت انصاف، وزارت خارجہ، وزارت اقتصادی امور و خزانہ اور مرکزی بینک کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیلی فوج جنوبی شام کے تین علاقوں میں داخل

قانون کے تحت خاص طور پر ایران کو تعاون نہ کرنے والے ممالک کی فہرست سے مستقل طور پر نکالنے اور ایرانی حکومت کنونشن میں شمولیت کے بعد چھ ماہ کے اندر FATF کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر FATF کی جانب سے کوئی عملی پیش رفت نہ ہوئی یا تاخیر کی گئی تو ایران کو کنونشن سے دستبرداری کا حق حاصل ہوگا۔

ایران کی جانب سے مقرر کردہ سات شرائط میں سب سے اہم شرط دفعہ 5 ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کنونشن میں شمولیت کا مطلب صہیونی حکومت کو تسلیم کرنا یا اس سے کسی قسم کے تعلقات قائم کرنا نہیں ہوگا۔

3:50 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔