سپاہ پاسداران کا وعدہ صادق 4 آپریشن کا چالیسواں مرحلہ، اسرائیل اور امریکی تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے

12 مارچ, 2026 13:17

شیعیت نیوز : سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق 4 آپریشن کا چالیسواں مرحلہ شروع کیا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وعدہ صادق 4 آپریشن کے چالیسویں مرحلے میں مقبوضہ فلسطین اور خلیج فارس کے ممالک میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مرحلے میں طاقتور بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں جن میں قدر، عماد، خیبر شکن اور فتاح شامل ہیں۔

سپاہ پاسداران نے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب اور حیفا کے علاوہ الازرق اور الخرج میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمزگان اسکول پر میزائل حملہ: 170 سے زائد بچیاں شہید، الجزیرہ کی خصوصی رپورٹ

آپریشن “وعدہ صادق 4” کی چالیسویں لہر “یا امیرالمومنین” کے نعرے کے ساتھ شروع کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اس مرحلے میں قدر، عماد، خیبر شکن اور فتاح میزائل داغے گئے۔ ان حملوں کا ہدف تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفا سمیت مختلف مقامات اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے تھے، جن میں الازرق اور الخرج بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی مزاحمتی اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی فوج کی زمینی فورس نے چند گھنٹے قبل کرمان کے علاقے میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو مار گرایا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عمان کے شہر صلالہ کی بندرگاہ پر پیش آنے والا واقعہ مشکوک دکھائی دیتا ہے اور ایران اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب میزائل فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے داغے گئے میزائل اسرائیل کے وسطی اور جنوبی علاقوں کی سمت جا رہے ہیں۔

3:51 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔