بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی حملہ: آزادی بیڑے کے 150 کارکن گرفتار

08 اکتوبر, 2025 09:16

شیعیت نیوز : صہیونی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں آزادی بیڑے کو نشانہ بناتے ہوئے 150 فلسطین حامی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق گرفتار کارکنوں کو بندرگاہ اشدود منتقل کیا جا رہا ہے۔

آزادی بیڑے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی یہ کارروائی ایک کھلی سمندری ڈکیتی ہے جو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے واضح کیا کہ اس کے تمام جہاز اسرائیلی فوجی حملے کی زد میں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی بیڑا پھر صہیونی جارحیت کا نشانہ: بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی حملہ

اس واقعے سے قبل بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ صہیونی فوجی ہیلی کاپٹر نے "الضمیر” نامی کشتی کو نشانہ بنایا، جس پر 93 کارکن، ڈاکٹر اور صحافی سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام کشتیاں غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہی تھیں۔

7:06 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔