اہم ترین خبریںدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے مخالفین کے بارے میں بڑا بیان

یوٹا میں قتل ہونے والے ٹرمپ کے قریبی ساتھی کی یاد میں تقریب، قاتل کو سزائے موت کا سامنا

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب میں اپنے مخالفین کے بارے میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مخالفین سے نفرت کرتا ہوں اور ان کے لیے کسی قسم کی ہمدردی نہیں رکھتا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کرک کی اہلیہ، اریکا، نے قاتل کی بخشش کی اپیل کی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ چارلی کرک اپنے مخالفین کے لیے بھی خیرخواہی رکھتا تھا، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی سمت بڑھتا “صمود بیڑا” خطرے میں؟

چارلی کرک، جو ٹرمپ کے قریبی حامیوں میں شمار ہوتے تھے، 10 ستمبر کو ریاست یوٹا میں ایک عوامی خطاب کے دوران قتل کر دیے گئے۔ ان کی سیاسی سرگرمیاں، خاص طور پر امریکہ کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد کی مخالفت، انہیں ایک متنازعہ شخصیت بنا چکی تھیں۔

قتل کے الزام میں ٹیلر رابینسن کو گرفتار کیا گیا ہے، اور یوٹا کی ریاستی عدالت میں ابتدائی سماعت کے دوران اسے آگاہ کیا گیا کہ اگر قتل عمد کا جرم ثابت ہوا تو اسے سزائے موت کی سزا ہوسکتی ہے۔

ٹرمپ نے تقریب میں کہا کہ امریکہ اس واقعے کے بعد غم اور صدمے کی حالت میں ہے، اور چارلی کرک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کرک نے ان کی انتخابی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button