اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی امداد لیکرسیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان سے ملاقاتیں، امدادی سامان کی تقسیم اور خیمہ بستیاں قائم

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین، فخرِ سادات، نفیس العلماء علامہ سید احمد اقبال رضوی جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ اہل وطن کی داد رسی کے لیے وفد کے ہمراہ مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوٹلہ چاکر پیروالا، شہر سلطان، علی پور، سیت پور، جلال پور، ملتان اور دیگر اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی، ان کی احوال پرسی کی، مشکلات کے حل کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ مختلف مقامات پر متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او ضلع کرم کے زیر اہتمام پاراچنار میں جشنِ معصومینؑ کی شاندار تقریب

فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس تحصیل علی پور میں علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اب تک کی خدمات کا جائزہ لیا گیا اور مزید اقدامات پر مشاورت بھی کی گئی۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اس قیامتِ صغریٰ میں حکومت کا ریلیف آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اگر پرائیویٹ این جی اوز میدان میں نہ ہوتیں تو ان بےگھر اور بےسہارا سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنا مؤثر کردار انجام دینا ہوگا۔ پرائیویٹ سیکٹر اپنی مدد آپ کے تحت اس کارِ خیر میں مصروف عمل ہے۔ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن اور ایم ڈبلیو ایم کے تمام شعبہ جات شب و روز سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوشاں ہیں اور انشاءاللہ آخری دم تک میدان میں حاضر رہیں گے۔

علاوہ ازیں علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شیر شاہ ملتان کے مقام پر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے قائم "سید المرسلین خیمہ بستی” کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مسئول مرکزی سیکریٹریٹ ارشاد علی بنگش، صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی، ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی کوآرڈینیٹر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن مہر سخاوت علی سیال، صدر ایم ڈبلیو ایم علی پور رضوان کاظمی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button