ایرانپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

اصفہان میں میلاد صادقینؑ اور شہید قائد سید عارف حسین الحسینیؒ کی یاد میں روح پرور محفل کا انعقاد

ہاسٹل نجفیہ میں اتحاد و وحدت پر زور، شاعر اہل بیتؑ کا دلنشین کلام اور خصوصی دسترخوان

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام ھاسٹل نجفیہ میں میلاد صادقینؑ اور شہید قائد سید عارف حسین الحسینیؒ کی یاد میں ایک بابرکت اور پُرمعنویت محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد نعت و منقبت اور کلام کے ذریعے بزم کو معنوی فضاء سے مزین کیا گیا۔ اس موقع پر استادِ حوزہ علمیہ قم، حجۃ الاسلام شیخ فدا علی حلیمی نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قرآن مجید کی آیت ’’واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امت مسلمہ کو انتشار اور تفرقہ سے گریز کرتے ہوئے اتحاد کے سائے تلے زندگی گزارنی چاہیے تاکہ ایک بیدار اور مضبوط معاشرہ تشکیل پاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی امداد لیکرسیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

اس پُرنور محفل میں شاعر اہل بیتؑ جناب شیخ نادم شگری نے اپنے پراثر اور دل نشین کلام سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ تقریب میں طلاب کرام اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئولین نے بھی شرکت کی۔

محفل کے اختتام پر شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعا اور اجتماعی سلام پیش کیا گیا۔ بعد ازاں، میلاد صادقینؑ کی خوشی میں حاضرین کے لیے خصوصی دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button