واشنگٹن کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، وزارت خارجہ ایران
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے حالیہ بیانیے کو منافقت، فریب اور شرمناک اور ایران کے اندرونی معاملات میں مجرمانہ مداخلت قرار دے کر سختی سے رد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ کوئی باشعور اور وطن دوست ایرانی واشنگٹن کی جانب سے دوستی اور دلسوزی کے دعوے پر یقین نہیں کرسکتا جس نے بارہا ایران کے خلاف جرائم انجام دیے ہیں۔
وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ امریکہ نسل پرست اور امتیازی سلوک پر مبنی نظام حکمرانی رکھتا ہے اور غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والی صہیونی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے لہذا اسے ہرگز یہ حق حاصل نہیں کہ انسانی حقوق جیسے بلند اقدار پر اظہارِ رائے کرے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں موساد کے جاسوس بابک شہبازی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق باشعور ایرانی عوام امریکی سیاستدانوں کے نام نہاد انسانی حقوق کے دعووں کو ان کے جرائم اور فریب کارانہ طرزِ عمل کے تناظر میں پرکھتے ہیں۔ ایرانی عوام نہ امریکہ کی غیرقانونی مداخلتوں اور نہ ہی اس کے وحشیانہ جرائم کو بھولتے ہیں اور نہ ہی معاف کرتے ہیں۔







