وحدت یوتھ کے مرکزی رہنماؤں کا ملتان کا دورہ، سیلابی صورتحال اور امدادی حکمت عملی پر مشاورت
شیعیت نیوز : مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر تصور کربلائی اور مرکزی میڈیا سیکریٹری علی رضا قمی نے دورہ ملتان کے دوران صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر علوی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملتان کی سیلابی صورتحال، امدادی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے اور تنظیمی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت سیال، میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب ثقلین نقوی، ضلعی آرگنائزر ایڈووکیٹ عون رضا انجم، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ تیمور حسن اور ڈویژنل تنظیم سازی سیکریٹری حاذق منیر بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین وسطی پنجاب کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اہم اجلاس
علامہ قاضی نادر حسین علوی کی جانب سے وحدت یوتھ کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر وحدت یوتھ کے مرکزی صدر یاور علی کاظمی نے کہا کہ تمام ونگز مل کر مادر ونگ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کا دست و بازو بننا چاہیے۔







