انصار اللہ نے امریکہ و اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے گرفتار کرلیے، یمن
شیعیت نیوز : انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ دارالحکومت صنعاء میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا جو امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اقوام متحدہ کے بعض ملازمین کو یمن میں جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور یہ اقدام اقوام متحدہ کی توہین ہے۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ ان ممالک کی مذمت کرے جو عالمی ادارے کے ملازمین کو اسرائیل کے لیے جاسوس بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علماء دین کی ایک اہم خصوصیت زمانے اور حالات کی شناخت ہے، آیت اللہ احمد خاتمی
محمد البخیتی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جاسوسوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے یقین دلایا کہ گرفتار جاسوسوں کو منصفانہ طور پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، اور اگر اقوام متحدہ تعاون کرے تو جاسوسی کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے۔







