بحرین میں غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں احتجاج، اسرائیل کے نئے سفیر کی اسنادِ سفارت پر عوام برہم
شیعیت نیوز : بحرین میں عوام نے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری صہیونی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
دارالحکومت منامہ میں اس وقت شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی جب عوام کی بڑی تعداد غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلی۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین بالخصوص اس فیصلے پر برہم تھے جس کے تحت بحرین نے اسرائیل کے نئے سفیر شموئیل ریوال کی اسنادِ سفارت قبول کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صحافیوں پر حملے: 70 ممالک کے 250 میڈیا اداروں کا تاریخی بلیک آؤٹ
بحرینی عوام نے اس اقدام کو فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی مظالم کے تناظر میں شدید توہین آمیز قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ 6 ستمبر کو بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اسرائیلی سفیر کا استوارنامہ وصول کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا تھا۔







